ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی سطح کے کھیل مقابلوں میں بھٹکل کے ناگیندر نائک کا نیا ریکارڈ

ریاستی سطح کے کھیل مقابلوں میں بھٹکل کے ناگیندر نائک کا نیا ریکارڈ

Mon, 28 Nov 2016 21:55:12    S.O. News Service

بھٹکل:28/نومبر (ایس او نیوز)  دھارواڑ کے آر این ایس کھیل میدان میں منعقد ہ ریاستی سطح کے اسکول کھیل مقابلوں میں ڈسکس تھرو اور شاٹ پٹ میں تعلقہ کے بیلکے دیہات کے ابی ہتلو کے مکین موڈبیدری کے آلوا ہائی اسکول میں 9ویں جماعت میں زیر تعلیم ناگیندر انپا نائک نے اول مقام حاصل کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ڈسکس تھرو کے مقابلے میں ناگیندر نے 47.32 میٹر دوری تک ڈسکس پھینک کر ریاستی کھیل مقابلوں میں نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ اسی طرح شاٹ پٹ مقابلے میں 13.60میٹر دوری طئے کرتے ہوئے اول مقام حاصل کیا ہے۔ ناگیندر کے دونوں کھیل مقابلوں میں بہترین  مظاہرے پر تعلقہ کے مختلف اداروں کے عہدیداروں اور کھیل کے شائقین نے مبارکبادی پیش کی ہے۔ ناگیندر گذشتہ دو تین سالوں سے ڈسکس اور شاٹ پٹ مقابلہ جات میں ریاستی سطح تک مرحلہ وار ترقی پاتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔


Share: